خیبر پختونخوا

مریضوں اور طبیبوں کی نوک جھونک زور پکڑ گئی، عوام کا ڈاکٹرز کے ناجائز روئے کے خلاف احتجاج

گورنمنٹ سٹی ہسپتال لکی مروت کے ڈاکٹرز کے نامنا سب روئیے کے خلاف لکی مروت کے عوام نے ا حتجاجی جلوس نکالا جس کے دوران پنجاب شاہراہ کئی گھنٹوں تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہی۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مظاہرین نےہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
زرائع کے مطابق  گورنمنٹ سٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں کے غیر مناسب روئیے کے خلاف اہلیان شہاب خیل،لنگر خیل ہندال اور ملحقہ دیہاتوں کے سینکڑوں افراد کااحتجاجی جلوس لنگر خیل ہندال سے شروع ہوا اور مچن خیل اڈہ ، ایم سی اے چوک سے ہوتا ہوا قاضی اشفاق چوک پہنچا جہاں جلوس نے مظاہرے کی شکل اختیار کرلی اورخیبرپختونخواسے پنجاب جانے والی مین شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹروں کے خلاف نعرے درج تھے۔
Lakki protest pic by Liaqat siyam (2)
جلوس کی قیادت مروت قومی جرگہ کے امیرالحاج اسلم خان عیسک خیل،ایم پی اے منورخان کے بھائی حاجی امیرنوازخان احمدخیل ،تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر سرفرازخان میناخیل،آل ڈسٹرکٹ نائب ناظمین و کونسلرز اتحاد کے صدر آصف اقبال ایڈوکیٹ ،ویلج ناظم عمر جان خان،رحمدل خان اور قومی وطن پارٹی کے عمران اللہ بیگو خیل کر رہے تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ رویہ انتہائی غیر مناسب ہے ڈاکٹروں نے اپنے پیشے کو کاروبار بنا رکھا ہے ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے ڈاکٹرز موجود نہیں ہوتے جبکہ ڈیوٹی کے اوقات میں بھی ہسپتال کے باہرنجی کلینکوں میں موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر بادشاہ خان، ناظم عمر جان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ فوراً واپس لیں اور جرگہ سے معافی مانگے۔
مقررین کا کہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ صبح کے اوقات میں ڈاکٹروں کے نجی کلینکوں میں پریکٹس پر فوری پابندی لگا ئے۔ تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر سرفرازخان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غفار وزیر، اوراسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر محمد یعقوب برکی کی کوششوں سے مظاہرین مذاکرات پر آمادہ ہو گئے۔
  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر غفار وزیر نے وفد کے دو مطالبات موقع پر ما ن لئے کہ آئندہ ڈاکٹرز کا رویہ مریضوں کے ساتھ مناسب اور خوشگوار ہو گا اور ڈاکٹرز صبح کے اوقات میں پریکٹس بھی نہیں کریں گے۔

Back to Conversion Tool

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button