خیبر پختونخوا

سوات: غیر سرکاری ادارے کا عوامی نمائندوں کے ساتھ انتخابی اصلاحات اور صوبائی حقوق بارے نشست

سوات کے غیر سرکاری فلاحی ادارے حجرہ آرگنائزیشن کی ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات  نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ضلع سوات کے تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران سے  فرداً فرداً نشست کی ہے۔
ان نمائندوں میں ضلع سوات کے ممبران صوبائی اسمبلی محمود خان ، محب اللہ خان ، سید جعفر شاہ اور ڈاکٹر امجد جبکہ ممبران قومی اسمبلی کی خاتون رکن عائشہ سید اور سلیم الرحمن شامل ہیں۔ ان نمائندوں سے ملاقات میں انتخابی اصلاحات کے حوالے بالخصوص صوبائی حقوق سے متعلق انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ الیکٹورل ریفارمز گروپ کے ممبران نے اراکین صوبائی وقومی اسمبلی سے ضلع سوات کے دیگر انتخابی پیچیدگیوں کے علاوہ بالخصوص صوبائی حقوق سے متعلق انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی ، جس میں الیکشن کمیشن کے خیبر پختونخوا صوبہ سے تعلق رکھنے والے ممبر کے انتخاب کا حق صوبائی اسمبلی کو دینے اور مخصوص نشستوں کے انتخاب کیلئے پیمانہ کسی سیاسی جماعت کے حاصل کردہ نشستوں کی بجائے اس جماعت کے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد کو مقرر کرنا قابل ذکر ہے ۔
سوات کے ضلعی گروپ برائے انتخابی اصلاحات نے ملاقات کے دوران ممبران اسمبلی محمود خان ، محب اللہ خان ، سید جعفر شاہ، ڈاکٹر امجد ، عائشہ سید اور سلیم الرحمن سے ایک تحریر اقرار نامہ بھی لیا جس میں اس بات کا عہد کیا گیا کہ ان تجاویز کو قرارداد کی صورت میں اپنی اسمبلی کے آئندہ اجلاس یا جس قدر جلد ممکن ہو سکا پیش کرینگے اور اگر کسی دیگر ساتھی ممبرصوبائی اسمبلی نے ایسی قرار داد پیش کی تو اس کی بھر پور حمایت کرینگے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button