خیبر پختونخوا
بینظیر ویمن یونیورسٹی انٹر گرلز کالجز والی بال چیمپئین شپ باچاخان کالج نے جیت لیا

پشاور بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی سے ملحقہ کالجوں کے درمیان ہونے والی والی بال چیمپئین شپ باچا خان گرلز ڈگری کالج نے اپنے نام کرلیا۔
بدھ کو فائنل مقابلوں میں باچا خان ڈگری کالج نے چارسدہ کے گرلز ڈگری کالج نمبر ون کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس ایونٹ میں چارسدہ، پشاور اور نوشہرہ کے دس کالجز نے حصہ لیا تھا۔