خیبر پختونخوا

سرکاری سکولوں کو سکیورٹی کے لئے انوکھی ہدایات جاری

خیبر پختو نخوا کے محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں کے لئے انوکھا سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے جس میں سکولوں کے سربراہوں کو ہدایات کی گئیں ہیں کہ جن سکولوں میں چوکیدار یا گارڈز نہیں ہیں وہاں سکول انتظامیہ خود عارضی بنیادوں پر گارڈز کی تعیناتی عمل میں لائیں ۔
سکیورٹی پلان کے مطابق خیبر پختو نخوا کے جن سرکاری سکولوں میں چوکیدار موجودنہیں توا س میں ادارے کے سربراہ چوکیدارکو پیرنٹ ٹیچر کونسل فنڈ سے چوکیدار رکھے اور جس چوکیدار کو اسلحہ چلانا نہیں آتا وہ اپنے فیملی سے ایسے بندے کو ڈیوٹی پر تعینات کر ے جن کو اسلحہ چلانا آتا ہوں ۔
اس کے علاوہ پی ٹی سی سے چوکیدار رکھنے کی تنخواہ پانچ ہزار مقرر کی گئی جو صوبائی حکومت کی کم سے کم اجرت15ہزار روپے سے بھی کم ہے ، دوسری جانب سرکاری سکولوں کے چوکیداروں نے دن رات یعنی چوبیس گھنٹے ڈیوٹی لینے کیخلاف احتجاج کا سلسلہ بھی شروع کیاہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button