خیبر پختونخوا

حیات آباد میں بم ناکارہ‘ پشاور اور بنوں میں افواح پر دو سکول بند

پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں7کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا جبکہ پشاور سٹی اور بنوں میں دوسکولوں کو بم کی افواہوں پر بند کردیا گیا ۔
پشاور پولیس کے مطابق حیات آباد کے فیز 7میں واقع بہرام مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے شابنگ بیگ میں بارودی مواد نصب کیا تھا جس کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے7کلوگرام وزنی بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ، ادھر پشاور کے علاقے شاہی باغ میں میونسپل گرلز سکول کو بم کی اطلاع پر پولیس نے طالبات سے خالی کرالیا اور بم ڈی یو کو طلب کرلیا جنہوں نے ایک گھنٹے میں سکول کو کلیئر قراردیا تاہم سکول کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ،اسی طرح بنوں کے علاقے بوزہ خیل سورانی میں بھی بم کی اطلاع بوائز ہائی سکول کوطلباء اور اساتذہ سے خالی کرادیا گیا، پولیس کے مطابق سکول میں مشکوک ڈبہ پڑا تھا جسے کلیئر کردیا گیا ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button