خیبر پختونخوا

شعبہ صحت تیمرگرہ کے اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

لوئر دیر(ٹی این این) پیر ا میڈ یکس ایسوسی ایشن لوئر دیر، نرسنگ ایسوسی ایشن اور درجہ چہارم ملازمین ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ نے محکمہ صحت کے تمام ملازمین کے لئے ریسکیوہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام سرکاری ملازمین سے ٹیکس کی کٹوتی کے خلاف تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہناتھاکہ حکومت نے ڈاکٹروں کیلئے ریسکیو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو 80 ہزار روپے جبکہ ایم اوز کیلئے 62ہزار روپے کا الاؤنس دیا جاتا جبکہ محکمہ صحت کے دوسرے ملازمین کو اس سے محروم رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت کے دوسرے ملازمین کے لئے بھی ریسکیو ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی منظوردی جائے ، ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کی کٹوتی کا سلسلہ فوری طور بند کیا جائے اور ان سے پہلے جتنی بھی کٹوتی کی گئی ہے وہ ان کو واپس کی جائے کیونکہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button