خیبر پختونخوا

اسلامیہ کالج میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشقیں

پشاور(ٹی این این)صوبائی دارالحکومت پشاور میں تعلیمی اداروں پر عسکریت پسندوں کی جانب سے حملوں کی اطلاعات کے پیش نظر پشاور پولیس کے تمام یونٹس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحرک ہوگئے ہیں، اس حوالے سے منگل کے روز اسلامیہ گرلز کالج پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کی صورت میں عمارت کو دہشت گردوں کے قبضہ سے چھڑانے اورکم سے کم نقصان ہونے کیلئے خصوصی مشقیں کی گئیں ۔ مشقیں ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں پشاور پولیس کے رپیڈ رسپانس فورس، کوئیک رسپانس فورس، ایلیٹ فورس ،پاک آرمی کے سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے کیں ۔
مشقوں کے دوران ایس ایس جی گروپ نے کالج کے اندر کاروائی کرکے عمارت کو یرغمال بنانے والے شدت پسندوں کو مارنے کی اوروہاں محصو ر طلباء کو باحفاظت عمارت سے باہر نکالنے کی مشقیں کی جبکہ پولیس کے تمام یونٹس نے عسکریت پسندوں کا نشانہ بنائی جانیوالی عمارت کے اردگرد حفاظتی حصار قائم کرتے ہوئے داخلی خارجی راستوں کومکمل سیل رکھا ۔
اس موقع پر ریسکیو کی ٹیمیں بھی موجود تھیں جنہوں نے حملہ میں زخمی ہونے والوں کو فرسٹ ایڈ دینے کی ریہرسیل کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button