خیبر پختونخوا

وی سی کی توسیع رولز کی خلاف ورزی ہے: انجینئیرنگ ٹیچرز ایسوسی ایشن

انجینئرنگ ٹیچرزایسوسی ایشن نے قائمقام وی سی کوہٹانے تک جامعہ کے تمام کیمپسزمیں تدریسی امور سرانجام دینے سے بائیکاٹ کااعلان کیا ہے ۔

اس سلسلے میں ٹیچرزایسوسی ایشن نے یونیورسٹی میں احتجاجی کیمپ لگایا جس میں یوای ٹی پشاور کے اساتذہ سمیت جامعہ کے مختلف کیمپسزمردان، کوہاٹ ، جلوزئی ، بنوں اور ایبٹ آباد کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔  شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی ہی بنائی ہوئی 2015 یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امتیاز گیلانی کو تین مہینے کیلئے قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا ہے جو کہ ایکٹ پرایک فی صد بھی پورا نہیں اترتے اور یونیورسٹی میں ان سے زیادہ اہل فیکلٹی ممبران موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس کے فیصلے کے مطابق یکم فروری سے ۔۔جامعہ کے تمام کیمپسز میں تدریسی امور سے بائیکاٹ ہوگا جووی سی کے ہٹنے تک جاری رہیگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button