خیبر پختونخوا

پشاور کے تینوں تدریسی ہسپتالوں میں او پی ڈی دورانیہ 12 گھنٹے کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں او پی ڈی کا دورانیہ بارہ گھنٹو تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کو وزیراعلٰی ہاؤس میں پرویز خٹک کی سربراہی میں ڈاکٹرز نمائندہ تنظیموں کے ساتھ ہونے والے ایک اجلاس میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ کے نام سے ایک معاہدہ پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ اس ایکٹ کے تحت اب پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں لیبارٹری کی سہولت چوبیس گھنٹے موجود ہوگی۔

اس موقع پر وزیراعلٰی پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ چھ سو بھوٹ ڈاکٹرز جو کہ بیرونہ ممالک میں برسرروزگار ہیں، کی تنخواہیں بند کردی گئی ہیں۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی سیکورٹی بڑھانے کے لئے ان کو فی ہسپتال دس کمانڈو دیے جائینگے۔ پرویزخٹک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں پیرامیڈیکس، نرسنگ سٹاف اور ڈاکٹرز کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button