خیبر پختونخوا

آزمودہ فارمولا، دو سو کا چالان جمع کراؤ بدلے میں پورے میڈیا پر تشہیر پاؤ

پشاور میں جب سے ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ہائی پروفائل لوگ اور حکومتی اہلکار طرح طرح کے حربے استعمال کرکے خود کو زمہ دار شہری ثابت کرنے اور ٹریفک وارڈنز کے چوکننے پن کی کی گواہی دینے کے لئے آئے روز معمولی غلطی کرکے اور پھر چالان جمع کرتے ہوئے سیلفیاں بنا کر خود روائتی اور سوشل میڈیا کی زینت بنتے ہیں۔

ایسا ہی ایک فارمولا آج ٹریفک ایس ایس پی صادق بلوچ نے بھی آزمایا۔ پیر کو خیبر روڈ پر جاتے ہوئے صاحب نے سگنل توڑا جس پر ان کے جونئیر نے انہیں روک چالان تھما دیا۔ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک نے دو سو کا چالان جمع کیا اور خبر میڈیا کے کانوں تک پہنچا کر لاکھوں کی تشہیر مفت میں کروائی۔ ان کے مطابق انہوں نے یہ غلطی محض اپنے اہلکاروں کی اہلیت جانچنے کے لئے کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button