خیبر پختونخوا

سیکیورٹی مملکت کی نہیں اداروں کی زمہ داری، ناقص انتظامات پر اداروں کے مالکان کیخلاف مقدمات درج

پشاور میں ناقص حفاظتی اقدامات پر نجی ہسپتالوں آر ایم آئی اور نارتھ ویسٹ سمیت سات اداروں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ایس پی کینٹ کاشف ذولفقار نے اتوار کو حیات آباد کا دورہ کیا جہاں پر ان ہسپتالوں کے علاوہ نادرا، پاسپورٹ دفاتر پمز ہسپتال اور دو پرائویٹ سکولوں کی سیکیورٹی انتظامات کی ابتر صورتحال پر ان کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے بعد صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئے گئے ہیں جبکہ ناقص حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کئی تعلیمی اور دیگر اداروں کے خلاف مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button