خیبر پختونخوا

احتساب کمیشن کے پر جلنے لگے، اختیارات میں کمی کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے احتساب کمیشن کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری زرائع کے مطابق اس بارے اتوار کو وزیراعلٰی ہاؤس میں پرویز خٹک کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن کے الزام میں گرفتاری کا فیصلہ احتساب کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نہیں بلکہ کمیشن ممبران کرینگے۔ اس کے علاوہ نامعلوم شکایت پر کاروائی نہیں ہوگی اور تفتیش و انکوائری کے دوران احتساب کمیشن کسی کو گرفتار بھی نہیں کرے گی۔ صوبائی کابینہ کی منظوری پر احتساب کمیشن بل آرڈیننس ک تحت نافذالعمل ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button