خیبر پختونخوا

فرسٹ ایڈوانسزان کینسراینڈ ہیماٹالوجی کانفرنس اختتام پزیر

خیبر میڈیکل یونیوسٹی پشاور میں خون اور کینسر کے امراض کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس اتوار کو اپنے اختتام کو پہنچا جس کا مقصد کینسر پر ملکی اور صوبائی سطح پر ہونے والی تحقیق کو پیش کرنا اور کینسر کے تدارک کیلئے عوام میں اگاہی پیدا کرنا تھا۔

کانفرنس میں کراچی، اسلام آباد ، لاہور کے یونیورسٹیوں اور شوکت خانم ہسپتال کے ماہرین سمیت طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔  دو روزہ کانفرنس کے دوران نو مختلف ورکشاپ منعقد کئے گئے جبکہ 22ماہرین اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے 16 ریسرچ سکالرز نے اپنے مقالے پیش کئے ۔ کانفرنس کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اللہ نے کہا کہ دل کے امراض کے بعد کینسر دوسری بڑی بیماری ہے جس سے سالانہ لاکھوں لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی کینسر کا ایک سبب ہے اور دیگر اسباب پر ریسرچ جاری ہے ، تمباکو اورسیگریٹ نوشی سے پرہیز بڑی حد تک اس بیماری ہپر قابو پاسکتاہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button