خیبر پختونخوا

باچا خان یونیورسٹی حملہ: تحقیقاتی رپورٹ میں وی سی کو ہٹانے کی سفارشات

باچا خان یونیورسٹی پر ہونے حملے کی تحقیقاتی رپورٹ میں یونیورسٹی ھٰذہ کے وی سی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارشات جاری کی گئی ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ہفتے کو وزیر اعلٰی پرویزخٹک کو پیش کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کو پہلے سے خطرہ موجود تھا جبکہ وائس چانسلر اور سیکیورٹی انچارج نے اس بارے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی انچارج اشفاق احمد نے اپنی زمہ داری کے تحت اپنے اہلکاروں کو مطلوبہ تربیت نہیں دی اور حادثے کے روز کئی اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔

دوسری جانب سوات پولیس نے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی پر مامور گارڈز کو اسلحے کے استعمال اور نشانہ بازی کی تربیت دینی شروع کی ہے جس کے تحت تادم دو سو اہلکاروں کو تربیت دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button