خیبر پختونخوا
سوات میں طویل غیر حاضری پر سرکاری استاد اور چوکیدار فارغ

سوات کے محکمہ تعلیم نے طویل غیر حاضری پر استاد اور چوکیدار کو چلتا کردیا جبکہ دو مزید چوکیداروں کو معطل کیا گیا ہے۔
ضلعی تعلیمی افسر کے مطابق برطرف کئے جانے والے اہلکار کئی دفعہ نوٹس جاری ہونے کے باوجود بھی حاضری دینے سے قاصر رہے جس کے بعد ان کے برطرفی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ان کے مطابق دیگر دو سکولوں کے چوکیداروں کو بھی معطل کیا گیا ہے اور ان کی تنخواہیں بند کردی گئی ہیں جبکہ معطل چوکیداروں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔