خیبر پختونخوا

بونیر میں ریت، بجری پر لگائے گئے نئے ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بونیر میں ریت اور بجری پر لگائے گئے نئے ٹیکس کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج ہے۔ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے زیر سایہ اس احتجاجی مظاہرے میں عوامی ورکرز پارٹی کے ارکان اور ریت و بجری کے روزگار سے منسلک سینکڑوں افراد نے حصہ لیا۔

مظاہرین نے ہفتے کو قیصر ولی چوک ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کردیا تھا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن ہر طرح کے ٹیکس سے مستثنٰی ہے جسکے باوجود حکومت نے یہاں سے ریت و بجری لے جانے والی ٹرالی پر دو سو، سوزوکی پر سو اور گدھا گاڑی پر بیس روپے ٹیک نافذ کیا ہے۔ مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر یہ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو بونیر کی تمام سڑکیں احتجاج کے طور پر ٹریفک کے لئے بند کی جائینگی۔

اس مظاہرے کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button