جرائمخیبر پختونخوا

آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کو تبدیل کر دیا گیا

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کو تبدیل کر دیا گیا۔

چند روز قبل پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد وفاقی حکومت نے آئی جی کے پی معظم جاہ انصاری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نئے آئی جی کے پی کے لیے تین ناموں کی سمری ارسال بھیجی گئی تھی جن میں محمد سعید خان، اختر حیات گنڈاپور اور سہیل تاجک کے نام شامل تھے۔

اب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اختر حیات گنڈا پور کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اختر حیات گنڈا پور اس سے قبل ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات تھے۔

معظم جاہ انصاری کے چارج چھوڑتے ہی اختر حیات گنڈاپور اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button