خیبر پختونخوا
پشاور : جعلی موبل آئل بنانے والے پچیس افراد گرفتار

پشاور ضلعی انتظامیہ نے آج جعلی موبل آئل بنانے والے پچیس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پیر کو اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے شعبہ بازار میں موبل آئل بنانے والے پانچ گوداموں پر چھاپے مارے ہیں جہاں گرفتار ہونے والے افراد جعلی موبل آئل کو مشہور کمپنیوں کے پیکنگ میں پیک کرنے میں مصروف تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان گوداموں سے جعلی موبل آئل کے علاوہ جعلی سٹیکرز بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ مالکان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔