خیبر پختونخوا
ناقص صفائی صورتحال پر تین ہوٹلز سیل

پشاور (ٹی این این)ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے صفائی کے ناقص صورتحال پر تین ہوٹلوں کو سیل کرکے ان کے منیجر کو گرفتار کرلیا ہے۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ نے یونیورسٹی کا دورہ کرکے جلیل کبابی ‘ عثمانیہ ریسٹورنٹ ‘ ٹیسٹ اینڈ ٹرین نامی ہوٹلوں پر چھاپے مارے جہاں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص تھی جبکہ کم وزن روٹی بھی فروخت کی جارہی تھی جس کے بنا پر تینوں ہوٹلوں کو سیل کرکے منیجروں کو گرفتار کرلیا۔