خیبر پختونخوا

جعل ساز میں ملوث سکول ٹیچر گرفتار

پشاور(ٹی این این) محکمہ اینٹی کرپشن نے  کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی کے الزام میں سکول ٹیچر کو حراست میں لیاہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کا کہناہے کہ ایس ایس ٹی استاد شمس الرحمن نے پانچ خواتین کوسکولوں میں ٹیچر بھرتی کرنے کا لالچ دیا تھا اور ان سے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس وصول کئے جس کے بدلے خواتین کو جعلی تقرر نامے دئیے تھے جس کے بارے میں اینٹی کرپشن کو شکایت کی گئی تھی۔
اینٹی کرپشن ذرائع نے بتایا کہ جعلی تقرر نامے کے بارے میں محکمہ تعلیم کو آگاہ کیا تو محکمے نے شمس الرحمن کے خلاف تحقیقات کرائی ۔ تحقیقات کے بعد شمس الرحمن اس معاملے میں ملوث قرار پائے جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button