اساتذہ کو اسلحہ رکھنے کی ہدایات جاری
پشاور (ٹی این این) سانحہ باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے بعد خیبر پختونخو اکے تمام سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو اسلحہ رکھنے کی ہدایات جاری کئے گئے ہیں۔ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے مطابق انہیں پولیس جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ اسلحہ ضرور رکھا کرے تاکہ کسی بھی حملے کی صورت کی صورت پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کے پہنچنے تک حملہ آوروں کو مصروف رکھ سکے۔
پشاور کے اساتذہ کو بھی سکولوں میں اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس سلسلے میں انہیں لائسنس اور این او سی جاری کرنے کے حوالے سے پولیس سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔
حکومت کے اس اقدام کوبعض اساتذہ نے سراہا ہے تاہم بیشتر اساتذہ کا کہناہے کہ کتاب کی جگہ ہاتھ میں بندوق تھامنے سے حالات مزید خراب ہونگے۔
واضح رہے کہ 20جنوری کو باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر شرپسندوں نے حملہ کیا تھاجس میں ایک پروفیسر سمیت 22 طلبہ اور دیگر افراد شہید ہوئے تھے۔