خیبر پختونخوا

انتخابی اصلاحات کے حوالے سے سول سوسائٹی اپنا کردار ادا کریں ۔ عزیز احمد

غیر سرکاری تنظیم آئی آر ایس پی اور فافن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے پروجیکٹ مینجر عزیز احمد نے مردان کے سول سوسائٹی کے عہدایدروں    کانتخابی اصلاحات کے حوالے بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ  ضلع  کے سول سوسائٹی انتخابی اصلاحات مہم چلانے اور ااس بارے لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں تاکہ شہری انتخابی اصلاحات سے مستفید ہو سکے ۔

اس موقع پر انتخابی اصلاحات کیلئے فافن کا پندرہ نکاتی مطالبات کا ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ارکان کی اہلیت و تقرری کے طریقہ کار کی تبدیلی ، الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری ، خود مختاری ، اختیارات اور احتساب ، انتخابی انتظامیہ اور نتائج مرتب کرنے کے انتظام میں بہتری ، مساوی حق رائے دہی یقینی بنانے کیلئے نئی حلقہ بندیاں، ووٹروں کی رجسٹریشن کا مؤثر اور آسان طریقہ ، خواتین اور غیر مسلموں کے لیے مخصو ص نشتوں کو پر کرنے کے نظام میں تبدیلی، مؤثر انتخابی انتظام کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ، سمندر پا ر پاکستانی اور معاشرے کے محروم طبقات کے انتخابی حقوق کا تحفظ قابل ذکر ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button