اپردیر کے عوام کا جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کا مطالبہ

اپر دیر(ٹی این این) اپر دیر کے علاقے پاتراک اور چمکوٹ کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کی کٹائی کے روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائے۔
گزشتہ روز علاقہ مشران کے میڈیا کے نمائندوں کو جنگلا ت کی کٹائی والے جگہوں کا دورہ کرایا اور انہیں بتایا کہ اگر کٹائی کی یہی رفتار رہی تو اپر دیر سے جنگلات ختم ہوجائینگے۔
مشران نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار اور بعض افسران ٹمبر مافیا کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ جنگلات کی کٹائی میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
محکمہ جنگلات کے مقامی آفیسر محمد فاروق کا کہناہے کہ جنگلات کی کٹائی میں جو اہلکار یا فارسٹ محکمہ کا کوئی آفیسر ملوث قرار پایا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔
ان کا کہناتھاکہ علاقہ چمکوٹ میں جنگلات کی کٹائی کے جرم میں ملوث متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کرائے جاچکے ہیں۔