خیبر پختونخوا

تعلیمی اداروں میں پولیس کی مشقیں

پشاور(ٹی این این ) مختلف تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کے واقعات سے طلبہ کو بچانے کیلئے پشاور پولیس نے خصوصی مشق کئے ۔ ایس پی کینٹ کاشف ذوالفقار کے مطابق تربیتی مشق گزشتہ روز ڈبگری گارڈن کے الزبتھ میں منعقد کرائے گئے جس میں ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
مشقوں میں شریک جوانوں نے فرضی حملے کو ناکام بنانے کام مظاہرہ کرتے ہوئے سکول کے بچوں کو بچانے کی مشق کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی کینٹ کا کہناتھاکہ مشقوں کا مقصد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے مشقیں دیگر تعلیمی اداروں میں بھی کرائی جائینگی۔ دوسری جانب حساس تعلیمی اداروں کی حفاظت کیلئے سپیشل کمبیٹ یونٹ پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جنہیں فوج کی طرز پر تربیت دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button