خیبر پختونخوا

سب انسپکٹر سمیت آٹھ پولیس اہلکار معطل

پشاور ( ٹی این این) رشوت لینے کے الزام میں سب انسپکٹروں سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ۔ مذکورہ پولیس اہلکار وں نے گزشتہ روز پشاور ٹول پلازہ پر ایک سپیئر پارٹس کی گاڑی روک کر ڈرائیور سے رشوت کا مطالبہ کیا ۔ رشوت دینے سے انکار پر پولیس نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
اس دوران سی سی پی او پشاور مبارک زیب سادہ کپڑوں میں ٹول پلازہ پہنچے تو مذکورہ پولیس اہلکار فرار ہوگئے۔ رشوت طلب کرنے کے الزام میں سب انسپکٹر کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ فرار ہونے والے اہلکاروں کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button