جرائمخیبر پختونخوا

پشاور: اک بھائی نے بھائی دوسرے نے بہن کو قتل کر دیا

پشاور کے علاقہ سربند علی زئی میں آئس نشہ کرنے اور والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر بھائی نے اپنے سگے بھائی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

مسماۃ عابدہ بیوہ خان مست ساکن علی زئی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا لقمان جو کہ آئس نشے کا عادی تھا اکثر اوقات اس پر تشدد کرتا تھا، گزشتہ روز لقمان کی اپنے بھائی نعمان کے ساتھ تکرار ہوئی جس کے دوران نعمان نے فائرنگ کر کے لقمان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

دوسری جانب پشاور کے علاقہ متنی اسلام آباد کورونہ میں رشتے کے تنازعہ پر بھائی نے اپنی جوانسال بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

کریم شاہ ولد محمد شاہ ساکن متنی اسلام آباد کورونہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی 20 سالہ مسماۃ (الف) کی منگنی ہوئی تھی تاہم اس کا بیٹا منظور شاہ اس رشتے سے ناخوش تھا جس پر گزشتہ روز اس نے اپنی بہن پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ لگ کر موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button