خیبر پختونخوا

حادثات میں جاں بحق ہونےوالے مسافروں کے لواحقین کےلئے امداد

بٹگرام(ٹی این این ) پاکبان ویلفیئر سوسائٹی نے مختلف حادثات میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین میں 6لاکھ 75ہزار فی کس امدادی رقم تقسیم کی ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز بٹگرام میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سعودی عرب میں مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے ضلع بٹگرام کی تین رہائشی نور محمد ،حنیف اللہ اور ممتاز خان مرحوم کے لواحقین کو فی کس 6لاکھ 75ہزار روپے کی امدادی رقم دی گئی ۔ تقریب کے دوران مقررین نے کہا کہ پاکبان ویلفیئر آرگنائزیشن سعودی عرب میں مقیم مسافروں کی خدمت میں مصروف العمل ہے اور اب تک اس تنظیم کے تحت جاں بحق ہونے والے درجنوں مسافروں کے لواحقین کے ساتھ مالی امداد کی گئی ہے ۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین نے تنظیم کی جانب سے امدادکے اقدام کو سراہا ۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں مسافروں کی تنظیم پاکبان ویلفیئر سوسائٹی میں 3000 سے زائد پاکستانی ممبران شامل ہیں ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button