جرائمخیبر پختونخوا

پشاور، درندہ صفت شخص کی کمسن رشتہ دار بچی سے زیادتی کی کوشش

پشاور: تھانہ چمکنی پولیس نے کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے رشتہ دار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جس کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

مسماة (س) ساکن چوا گجر نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے ہمسائیوں کے گھر گئی تھی جبکہ اس کی بیٹی 7 سالہ (الف) گھر میں موجود تھی جب وہ واپس آئی تو اُس کا رشتہ دار عمران ولد جمیل ساکن چوا گجر اس کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اُس کے للکارنے پر ملزم وہاں سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے بچی کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ سگے بھائی نے اسے تین مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ الزام کے بعد پولیس نے ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے میڈیکل کے لئے بورڈ بنایا تاہم ٹیسٹ کا نتیجہ تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button