خیبر پختونخوا

پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام

پشاور (ٹی این این) رنگ روڈ پر پتنگ چوک کے قریب پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بناتے ہوئے بجلی کے پول کے ساتھ رکھے گئے5بم ناکارہ بنا دیئے ،بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم 4،4کلوگرام وزنی تھے جو پریشر ککرز میں نصب کئے گئے تھے ۔
پولیس حکام کے مطابق رنگ روڈ پر پتنگ چوک کے قریب نامعلوم افراد نے بجلی 132کے وی ٹاور کے ساتھ 5بم نصب کئے تھے، مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرکے تمام بم ناکارہ بنا دیئے ، بی ڈی یو کے مطابق بم 4،4کلوگرام وزنی تھے جوالگ الگ پریشرککرمیں رکھے گئے تھے ،پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ بم بجلی ٹاور کو اڑانے کیلئے نصب کئے گئے تھے تاہم تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئیںگے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button