پی کے۔3کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔جاوید نسیم

پشاور (ٹی این این )صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری جاوید نسیم ایم پی اے نے پیر کے روز پی کے۔3پشاور میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سےپ تعمیر ہونے والی نمکمنڈی تا ڈبگری گارڈن چوک سڑک کاباقاعدہ افتتاح کر دیا۔اس موقع پر اہلیان علاقہ اور پی ٹی آئی کے کارکن بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید نسیم نے کہا کہ نمک منڈی تا ڈبگری گارڈن چوک سڑک کی تعمیر اس علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا انہوں نے کہاکہ سڑک کی تعمیر سے نہ صرف لوگوں کو آمدور فت میں آسانی ہوگی بلکہ اندرون شہر ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہوگی۔جاوید نسیم نے کہاکہ پی کے۔3کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پی کے۔3میں دیگر سڑکوں کی تعمیر پر بھی کام کاآغازکر دیا گیا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہاکہ شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے پی کے۔3کی خوشحالی اور ترقی کا عزم کر رکھا ہے اور یہاں کے لوگوں کے مسائل حل کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے