خیبر پختونخواقومی

خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل

سوئی ناردرن نے خیبر پختونخوا اور پنجاب  میں سی این جی سیکٹر  اور  انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کر دی۔

ذرائع کے مطابق گیس کی فراہمی بند ہونے سے دونوں صوبوں میں سیکڑوں سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت تک بند ہوگئے جس سے ٹرانسپورٹرز کی مشکلات بڑھ گئیں۔

دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے گیس بندش کا فیصلہ مسترد کر دیا گیا ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق  گیس بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوں گے، حکومت نا خود ایل این جی پوری کرتی ہے نا انہیں اپنے طور  پر منگوانے دیتی ہے، سی این جی سیکٹر کے ساتھ مذاق بند ہونا چاہیے۔

 آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن نے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشن ایل این جی کی قلت کے باعث بند کیے گئے ہیں، فیصلہ قبول نہیں پٹرولیم ڈویژن پاور ڈویژن کے دباؤ کے تحت ایسے فیصلے کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب کا فیول بند کر کے پاور سیکٹر کو دیا جا رہا ہے تاکہ درآمدی ایل این جی کی قلت پر کسی حد تک قابو پایا جا سکے۔

ذرائع ایس این جی پی ایل  کا کہنا ہے کہ فی الحال آئندہ پیر تک خیبر پختونخوا، پنجاب میں جنرل انڈسٹری اور سی این جی اسٹیشنوں گیس سپلائی بند کی گئی ہے، ان سیکٹرز کو ہو سکتا ہے گیس کی فراہمی عید کی چھٹیوں کے بعد تک بھی ممکن نا ہو۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button