خیبر پختونخواکورونا وائرس

خیبر پختونخوا : رواں سال یہ پہلا موقع ہے کہ کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا کوئی نیا کیس یا موت رپورٹ نہیں ہوئی۔

یہ رواں سال پہلا موقع ہے جب صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران کوئی کیس سامنے نہیں آیا، جس کے بعد خیبر پختونخوا میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 960 اور اموات 4 ہزار 377 پر برقرار ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 327 نئے کیسز سامنے آگئے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز مزید 31 مریض وبا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔سرکاری اعداد و شمارکے مطابق 956 مریض وائرس سے صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔

گزشتہ روز پاکستان میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ 62 ہزار سے زائد خوراکیں لگائی گئیں

گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی 5 لاکھ 62 ہزار 51 ویکسین لگائی گئی۔

اب تک ملک میں ویکسین کی 2 کروڑ 22 لاکھ 22 ہزار 701 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button