خیبر پختونخوا

انتخابی اصلاحات کے حوالے سے سیمینار

مردان (ٹی این این ) انتخابی اصلاحات کے حوالے سے آئی آر ایس پی کے زیر اہتمام شیخ ملتون ٹاون میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ‘ صحافیوں سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
سیمینار سے خطاب میں مقررین الیکشن کمیشن پر زرو دیا ہے کہ خواتین کیلئے اعلیحدہ پولنگ سٹیشن کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اخراجات پر نظر رکھی جائے۔
سیمینار میں شرکاء کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیاگیا اور انہیں ووٹ کے استعمال کے بارے میں رہنمائی بھی فراہم کی جائیگی۔ ورکشاپ میں شریک طلبہ کا کہناتھاکہ ایسے پروگرام کے انعقاد ضروری ہے کیونکہ اس سے ووٹروں میں آگاہی پیدا ہوگئی اور انہیں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں جانکاری بھی ملے گی۔درست طریقے سے الیکشن کی جائیں تو ملک میں امن کے قیام میں مدد ملے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button