خیبر پختونخوا

جلوزئی فیز 3 کی قرعہ اندازی اگلے ہفتے متوقع

خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے محکمہ ہاؤسنگ کے انتظامی افسران کو جلوزئی فیز 3 منصوبہ کی قرعہ اندازی اگلے ہفتے میں کرنے کیلئے لوازمات پوری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

انہوں نے کہا کہ محکموں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے اعلی قیادت کے وژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔

اپنے آفس میں محکمہ ہاؤسنگ کے سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کے وقع پر وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ جلوزئی فیز 3 کی قرعہ اندازی تھرڈ آئی ٹی پارٹی کی مدد سے وزیر اعلٰی ہاؤس میں کر رہے ہیں جس میں صوبائی اسمبلی کی متعلقہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین و ممبران بھی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سارے پراسیس کا مقصد قرعہ اندازی کے عمل کو شفاف بنانا ہے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ قرعہ اندازی عمل مکمل ہونے کے بعد بھی خواہشمند لوگوں کیلئے تمام مراحل کی شفافیت کی فرانزک تصدیق کو بھی ممکن بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مینڈیٹ ہی بدعنوانی کا خاتمہ اور اداروں کو شفاف بنانا ہے۔

وزیر ہاؤسنگ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی محکمہ ہاؤسنگ اعلی قیادت کا محکموں میں شفافیت یقینی بنانے کے وژن کو عملی جامہ پہنا رہا ہے تاکہ ملک سے بدعنوانی کا حقیقی معنوں میں خاتمہ ہو سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button