خیبر پختونخوا

سوات میں ٹاک ٹاک ویڈیو نے 19 سالہ نوجوان کی جان لے لی

سوات کے علاقے مابنڑ میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران نوجوان گولی کی  زد میں اکر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سوات تحصیل کبل کے علاقے  مابنڑ میں پیشن آیا ہے جہاں 19 سالہ حمیداللہ نے گن لوڈ کرکے اپنی کنپٹی پر رکھی تو گولی چل گئی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کبل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹاک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے سیکڑوں جانیں ضائع ہوچکی ہیں ۔ یاد رہے کہ اس قبل  نوشہرہ میں بھی رواں  برس 8 مارچ کو  ٹک ٹاک  بنانے کے دوران  نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں  بحق ہوگیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button