خیبر پختونخوا

ایس او پیز کی خلاف ورزی، عید پر حکومت کو 14  لاکھ سے زائد جرمانے موصول

خیبرپختونخوا میں عید کے دنوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین ہزار سے زائد یونٹس سیل کئے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عید کے دنوں میں صوبہ بھر میں تین ہزار دو سو پچاس یونٹس سیل کئے گئے ہیں جبکہ ان میں 923 کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر عیدسے ایک دن پہلے یعنی چاند رات پر 512 مقدامات درج کئے گئے ہیں۔ اسی طرح عید کے دن درج ہونے والی مقدمات کی تعداد 314 جبکہ دوسرے  روز 97 رہیں۔

صوبائی حکومت کے مطابق ان تین دنوں میں کرونا ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے پر 14  لاکھ جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔

خیال رہیں کہ ملک کے دوسرے صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی اٹھ مئی سے نو دن کے لئے لاک ڈاون کا نفاذ کیا گیا تھا جس میں میڈیکل سٹورز، جنرل سٹورز اور دیگر اشیائے ضروریہ کے علاوہ تمام مارکیٹس، ہوٹل و ریسٹورینٹس اور شاپنگ مالز بند کئے تھے لیکن مختلف علاقوں سے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے اطلاعات سامنے آتے رہتے تھے جس کے خلاف حکومت کے مطابق سخت ایکشن لیا گیا ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button