خیبر پختونخوا

جی ٹی روڈ پر کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ برآمد

پشاور(ٹی این این) حساس اداروں اور سکیورٹی فورسز نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ ڈیلرز کی آڑ میں خفیہ گوداموں سے جدید اور مہلک غیر ملکی اسلحے کی بھاری کھیپ برآمدکرلی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ میں 5.56mmآٹومیٹک ایم فور رائفل ،آٹو میٹک ایم فور رائفل ملٹری گریڈ ،5.45mmآٹومیٹک رائفلز کے علاوہ مختلف اقسام کے سنائپرز اورٹیلی سکوپ سائٹس شامل ہیں جسے مختلف ممالک کی افواج اور خصوصی دستے استعمال کرتے ہیں ۔
آئی ایس پی کے مطابق برآمد کیا جانے والا اسلحہ فاٹا اور صوبے کے مختلف علاقوں میں ممکنہ دہشتگردی کےلئے استعمال ہونا تھا تاہم بروقت کارروائی کے باعث یہ منصوبہ ناکام بنادیاگیا اور متعدد ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button