خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں سلینڈر دھماکہ، گھر کا سربراہ جاں بحق، 2 خواتین 1 چھ ماہ کی بچی زخمی

نوشہرہ، اکوڑہ خٹک میں ایل پی جی سلینڈر پھٹ جانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق واقعہ اکوڑہ خٹک کے نواحی گاؤں منائی میں پیش آیا، سلنڈر دھماکہ سے گھر کا سربراہ جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں علی اکبر، زوجہ علی اکبر اور ایک چھ ماہ کی نچے سروش شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 زرائع کا کہنا ہے کہ زوجہ علی اکبر کو انتہائی تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی مریضوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکہ سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button