خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

خیبر : لوئے شلمان میں 5 سال سے بند سکول کھول دیا گیا

زاہد ملاگوری

ضلع خیبر کے علاقہ لوئے شلمان  شین پوخ  میں عرصہ دراز سے بند سرکاری پرائمری سینڈ غاڑہ گل سکول  5 سال بعد  درس وتدریس کیلئے کھول دیا گیا۔

اس حوالے سے گزشتہ روز  ایک تقریب کا  اہتمام کیاگیا جس میں  مہمان خصوصی کمانڈنٹ تیراہ رائفلز خرم رشید سمیت  کثیر تعداد میں علاقائی مشران اور طلباء نے شرکت  کی۔

اس موقع پر سکول میں پرچم کشائی  کے ساتھ مقامی بچوں اور بچیوں میں فری سکول بیگز کاپیاں اور کتابیں بھی تقسیم کردئیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ تیراہ رائفلز کرنل خرم رشید  نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث اگر ایک طرف ایف سی،آرمی،پولیس،خاصہ دار و سول افراد نے امن کی خاطر اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے تو دوسری طرف دہشت گردی کے باعث ان علاقوں میں تعلیم، صحت و انفراسٹرکچر بھی بوری طرح متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ علاقے میں قیام امن کے بعد سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایف سی علاقے میں تعلیمی سیکٹر کے بہتری اور انفراسٹرکچر کے دوبارہ بحالی کے لئے کام کرینگے اور مل کر عوام کی خدمت کرینگے جس میں ہمیں عوام کی بھرپور تعاون کی ضرورت ہوگی۔

دوسری جانب علاقے کے عوام  نے سکول کے دوبارہ کھولنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سکول کی حالت زار بہت خراب ہے جس پر وہ محکمہ تعلیم خیبر سے مطالبہ کرتے ہیں  کہ لوئے شلمان زیرو پوائنٹ بارڈر پر جتنے بھی سکول ہے ان پر خصوصی توجہ دی جائے  اور ان سکولوں میں  سہولیات کی فراہمی ممکن بناتے ہوئے  بچوں اور بچیوں کے لئے نئے کمرے تعمیر کئے جائے تاکہ ہمارے بچے بہتر ماحول میں تعلیم حاصل کرسکے۔

مقامی مشران کا کہنا تھا کہ  مذکورہ بالا سکول کھولنے سے ان کے بچے اور بچیاں گھر کی دہلیز پر تعلیم حاصل کرسکیں گے اور علاقے کے بچے  تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

واضح رہے کہ  لوئے شلمان شین پوخ سکول زیرو پوائنٹ بارڈر پر ہونے کے باعث 2016 میں دہشت گردوں کے جانب سے فائرنگ کے زد میں آنے پر بند کیا گیا تھا تاہم مقامی مشران نے کئی سال بعد سکول کھلوانے پر فرنٹیئر کور کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی وہ سکول ہذا کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button