خیبر پختونخوا

بونیر میں واپڈا کے دفاتر میں کام بند

بونیر(ٹی این این ) بونیر میں واپڈا نے ضلع میں سٹاف اور سامان کی کمی پر حکام بالا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دفاتر میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
گزشتہ روز سواڑی میں ضلع بھر سے واپڈا اہلکاروں نے احتجاجی جلسہ بھی کیا تھا جس میں واپڈا کے اعلیٰ حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی تھی۔ مظاہرین کا کہناہے کہ اس وقت ضلع بونیر میں 40لائن مینو ں سمیت 70مختلف اسامیاں خالی پڑی ہے جس پر تعیناتی مستقبل قریب میں نظر نہیں آتی ۔ اس کے علاوہ ضروری سامان اور الات کی بھی کمی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف واپڈا اہلکاروں کو بلکہ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
اس موقع پر واپڈا بونیر کی تنظیم کے سربراہ لیاقت خان نے مطالبہ کیا کہ پسکومیں میں نئی بھرتیوں پر لگائی گئی پابندی ہٹائی جائے اور اہلکاروں کو ضروری سامان و الات فوری طور پر مہیا کئے جائے

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button