خیبر پختونخوا
دو ٹن سے زائد چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور(ٹی این این ) اینٹی نارکاٹکس فورس نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے 2ٹن سے زائد چرس برآمد کیا ہے۔ اے این ایف کے مطابق گزشتہ شب کو فورس نے جی ٹی روڈ پر تاروجبہ کے مقام پر ایک آئل ٹینکر کو روک کر تلاشی لی تو ٹینکر کے خفیہ خانوں سے 2020کلوگرام چرس برآمد ہوا ۔
اے این ایف نے چرس قبضے میں لے لیا ہے۔