خیبر پختونخوا

خزانہ میں دو پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی

پشاور (ٹی این این) خزانہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کو شدید زخمی کردیا۔ دونوں افراد تھانہ خزانہ کے اہلکار بتائے جاتے ہیں۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل منظورشاہ اور سعید اللہ شاہ تھانہ خزانے سے کچھ فاصلے پر سڑک کنارے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو جنرل آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button