خیبر پختونخوا

پشاور میں واپڈا ملازمین کا نجکاری کے خلاف احتجاج

پشاور میں واپڈا ملازمین حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ ملازمین نے دفتری امور کا بائیکاٹ کرکے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ پر قومی اداروں کی نجکاری کر رہی ہے، حکومت واپڈا کی نجکاری کر رہی ہے نجکاری کرنا ملازمین کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت واپڈا ملازمین کے مطالبات فوری تسلیم کرے بصورت دیگر اسلام آباد میں احتجاج کریں گے۔

واپڈا نجکاری کیخلاف ملک بھر کی طرح نوشہرہ میں بھی واپڈا ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور واک کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دینگے اور حکومت واپڈا نجکاری سے باز رہے۔ مظاہرین نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نےنجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ہم پورے ملک میں واپڈا ریکوری اور کنکشن بند کرکے اسلام آباد کا رخ کرلیں گے، بعد ازاں واپڈا ملازمین نے نوشہرہ کلاں سے نوشہرہ شوبرا چوک تک واک بھی کیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button