خیبر پختونخوا

آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کی جانب سے اہم ہدایات جاری

پشاور (ٹی این این) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی نے باچا خان ےونےورسٹی چارسدہ پر عسکرےت پسندوںکے حملے کے تناظر مےں سی سی پی او پشاور ، ریجنل پولیس آفسروں اور تمام ڈی پی اوز کو خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سے متعلق پالیسی گائےڈ لائنز جاری کئے ہیں۔ پالیسی گائےڈ لائنز کے مطابق آئی جی پی نے تمام تعلیمی اداروں کی سکیورٹی اور سکیورٹی سٹاف کو مزید بڑھانے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس حوالے سے خیبر پختونخوا پولیس کے حکام کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیاگیا کہ تعلیمی اداروں کی دیواروں کو مزید اونچا کرکے اس پر خاردار تاریں لگوانے ، تعلیمی اداروں کے گرد اور آس پاس نگرانی کا عمل مزید بہتر بنانے ، سکیورٹی سٹاف کے درمیان مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے SOS سسٹم لگوانے، اندر جانے کےلئے مناسب انتظام ، والدین پر مشتمل نگرانی کمیٹیاں بنانے، مشق اور ریہرسل کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان جسے میں ضلعی انتظامیہ بھی شامل ہوکے ساتھ اجلاس منعقد کرکے غیر محفوظ تعلیمی اداروں کی نشاندہی کرے اور انہیں مناسب حفاظتی اقدامات اٹھانے کی تاکید کی گئی ہے۔
پچھلے تین دن کے دوران نامناسب سکیورٹی پرمجموعی طور پر 468 تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے خلاف پرچے درج کئے گئے ہیں۔ضلع پشاور میں 156 ، مردان ریجن میں 128، کوہاٹ ریجن میں 5 ، بنوں ریجن میں 148 اور ہزارہ ریجن میں 31 سربراہان کے خلاف پرچے درج کرائے گئے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button