خیبر پختونخوا

پشاور کے احمد علی “یا قربان”  کے فاتح، ملاکنڈ ڈویژن کی نبیلہ ودود کی دوسری پوزیشن

   یاقربان کے عنوان سے اتوار کو ہونے والے پشتو ٹپہ مقابلوں میں پشاور کے احمد علی فتح سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ صوبے کی سطح پر ہونے والے ان مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے ساتوں ڈویژن کے اکیس علاقائی گلوکاروں نے حصہ لیا جس میں پشاور کے احمد علی کے یا قربان کو پہلی، ملاکنڈ ڈویژن کے نبیلہ ودود کو دوسری جبکہ مردان کے زرنوش کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی۔ پہلے پوزیشن لینے والے کو تین لاکھ جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو بالترتیب دو اور ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔ پروگرام کے آخر میں پشتو کی معروف گلوکارہ معشوق سلطان نے نئے ابھرتے ہوئے گلوکاروں میں پشتو موسیقی کے استاد احمد خان کے نام سے منصوب ایوارڈ تقسیم کئے۔  علاقائی موسیقی و موسیقار کی ترویج کی غرض سے پشتو ٹپہ مقابلے دیڑھ مہینے تک جاری رہے اور صوبے کے ہر ڈویژن میں پہلے تین پوزیشن لینے والے موسیقاروں کو صوبے کی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں شامل کیا گیا جس کا آخری راؤنڈ اتوار کو پشاور میں تمام ہوا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button