خیبر پختونخوا

جلد کی خوبصورتی اور حفاظت کے لیے گھر میں سیرم کیسے تیار کیا جاسکتا ہے؟

 

صبا علی

‘چہرے کی صفائی بہت ضروری ہے اور ہر کسی کو چاہیئے کہ رات کو سونے سے پہلے اپنے چہرے کو صاف کرلے’ یہ کہنا ہے گھریلو ٹوٹکو کی ماہر ندا کا جو بیوٹیشن بھی ہے۔ ندا کا کہنا ہے کہ ہرکوئی گھرمیں بھی بہت آسانی سے اپنے چہرے کی صفائی کرسکتا ہے، دودھ کا ایک چمچ لے کراس کو روئی پرلگا دے اور پھر اس کو چہرے پرلگادیں تو اس سے چاہے میک اپ ہو یا کچھ اور چہرا مکمل طور پر صاف ہوجاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک اچھا سا سیرم ہم گھر میں بھی تیار کر سکتے ہیں جس میں گھریلو اجزء شامل ہوتی ہیں نہ کچھ ایسا کیمیکل اور نہ ایسی کوئی دوائی اس میں شامل ہوتی ہے جو جلد کو نقصان دے گی۔ یہ سیرم ہم ہاتھوں اور چہرے پر استعمال کرسکتے ہیں لیکن سب سے پہلے چہرے کی صفائی بہت ضروری ہے۔

ندا نے بتایا کہ سب سے پہلے ہمارے پاس سیرم کے لیے جو اجزا درکار ہے وہ ہے ایلویرا جل ایلویرا جل گھر والا بھی ہم استعمال کر سکتے ہیں اگر کسی کے گھر میں موجود ہو ایلویرا جل کے پودے کا تازہ جل نکال کر اس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ایلویرا جل کا پودا گھر میں لگانا چاہیئے کیونکہ یہ بہت سی چیزوں میں کام آتا ہے لیکن اگر گھر میں ایلویرا جل کا پودا نہ ہو تو بازار سے بھی مل سکتا ہے۔

ایلویرا جل کے دو چمچ چاہیئے اور اس کے ساتھ وٹامن ای کی کیپسول اگر کیپسول نہ ہو تو پھر وٹامن ای کی تیل اس میں دو چمچ ڈالیں گے، اگر کیپسول ہو تو پھر ایوییان کیپسول 400 ملی گرام جو ملتے ہیں اس کے دو کیپسول ڈالیں گے اور ان کیپسول کے ذریعے وٹامن ای شامل ہوجائے گی، اس کے ساتھ گیلسرین ہم ایک چمچ استعمال کریں گے اور بادام کا تیل ہم اس کے ساتھ ایک چمچ استعمال کریں گے، ان پانچ اجزء کو ہم مکسں کریں گے، پہلے کلینزنگ ملک کے ساتھ یا اس طرح سادہ دودھ روئی کے زریعے چہرے کو صاف کریں گے، اس طرح ہمارے ساتھ جو فیس واش ہوتا ہے یا صابن ہوتا ہے اس میں چاولوں کا میدہ اس میں شامل کرکے جاگ جاگ بنالیں گے اورپھر اس جاگ کو 3 یا 4 منٹ تک دھیرے دھیرے سے چہرے پر اس کا مساج کریں گے اور پھر چہرے کو دھولیں گے۔

ہم نے جو سیرم بنایا ہے اس کو صاف ڈبے میں ڈال دیں گے جو ہم ایک ہفتے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں اس طرح روزانہ اس کو ہم استعمال کر سکتے ہیں یہ سیرم ہم تھوڑا سا لیکر روزانہ استعمال کر سکتے ہیں اس سیرم کو ہم سوتے وقت لگا سکتے ہیں اس کو ہم رات بھر لگا رہنے بھی دے سکتے ہیں یا پھر ادھے گھنٹے تک لگا کر پھر اس کے بعد چہرے کو دھو سکتے ہیں اس سیرم کو ہم ہاتھوں پر بھی لگا سکتے ہیں اور سردیوں میں ہمارا سکن خراب نہیں ہوگا اور سکن پر کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اس سے داغ دھبے بھی آہستہ آہستہ ختم ہوجائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button