خیبر پختونخوا

ہنگو میں تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کیلئے بند

ہنگو (ٹی این این ) علاقہ درسمند میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردئیے گئے۔ ہنگو پولیس کے ترجمان کے مطابق علاقے میں مشکوک لوگوں کے داخلے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں بند کئے گئے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔ اس کے علاوہ ضلع کے دیگر علاقوں میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button