خیبر پختونخوا
دفاتر میں پانی گرم کرنے اور ہیٹرجلانے پر پابندی

پشاور(ٹی این این ) خیبر پختونخوا حکومت نے دفاتر میں ہیٹر اور پانی گرم کرنے والے گریزر ز کے علاوہ بڑے ہوٹلوں میں پروگرامات کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز تمام محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں جس کے بعد دفاتر کے لئے نئے ہیٹر اور گریزرز بھی نہیں خریدے جاسکیں گے تاہم ہسپتالوں کو ان احکامات سے مستثنیٰ قرار دیاگیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں افسران کو فون کا استعمال کم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 1000سی سی سے زائد گاڑیوں کے استعمال پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔