خیبر پختونخوا

تنظیم اساتذہ نے لوئر دیر کے علاقہ میں دو سو سے زائدیتیم بچوں کو سکولوں کے بستے اور کپڑے دئیے

لوئر دیر کے علاقہ میں تنظیم اساتذہ نے سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے دو سوسے زائد بچوں میں سکول کے کپڑے اور بستے تقسیم کردئیے تیمرگرہ ہائی سکول میں منعقد ہونیوالے اس تقریب میں ای ڈی او تعلیم حافظ محمد ابراہیم ، تنظیم اساتذہ کے ممبران اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر منعقد ہونیوالے تقریب میں تنظیم اساتذہ نے اعلان کیا کہ وہ تین ہزار بچوں کو اس طرح کپڑے اور سکول کے بستے مفت دینگے اور ان بچوں کے تعلیمی ضروریات بھی تنظیم اساتذہ ہی پورے کریگی مفت سامان حاصل کرنے والے ایک بچے نے ٹی این این کو بتایا کہ

میرا نام زمین ہے والد جاں بحق ہو چکا ہے اور کلاس نہم میں پڑھ رہا ہوں تنظیم اساتذہ نے کپڑے اور سکول کے بستے ہمیں دئیے اور ہماری ضروریات پوری کررہی ہیں

یاد رہے کہ تننظیم اساتذہ اپنی مدد آپ کے تحت یتیم بچوں کی تعلیمی ضرویات پور ی کرنے کیلئے پوری طرح کوشاں ہیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button