خیبر پختونخوا

تعلیمی اداروں کیخلاف ایف آئی آر درج

پشاور(ٹی این این ) پشاور میں ناقص سکیورٹی انتظامات پر 180تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کیخلاف مقدمات درج کرائی گئی۔ ایس ایس پی آپریشن عباس مجید مروت کے مطابق ضلع بھر میں سکیورٹی کے انتظامات چیک کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے اس اس سلسلے میں سکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشن کا کہناتھاکہ کچھ روز قبل تمام سکولوں کو سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے نوٹسز جاری کئے گئے تھے تاہم سکول انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات نہیں کئے جس کی وجہ سے ان تعلیمی اداروں کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔
غیر تسلی بخش سکیورٹی انتظامات کی بنا پر تورغر میں قائم نادرا آفس کے ڈائریکٹر اور ہزاروہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈائریکٹر ایڈمن کیخلاف بھی مقدمات درج کرائے جا چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button